کراچی کی خبریں 5/9/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاع و تحفظ وطن کیلئے جہاں تمام وسائل اور حربی سہولیات سے لیس پیشہ ور فوج کی ضرورت ہوتی ہے وہیں اتحاد قوم اور ایثار و خلوص حکمران بھی ضروری ہوتا ہے۔ 1965ءکی جنگ میں پاکستان کی فوج ‘ حکمران اور قوم تینوں متحد ‘مفادات سے مبرا اور ایثار و حب الوطنی کے جذبات سے مالا مال تھے یہی وجہ تھی ہے کہ چھوٹے سے پاکستان کی فوج اور قوم نے رات کی تاریکی میں تمام وسائل اور عددی برتری کیساتھ حملہ آور ہونے والے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملاتے اور اسے ہزیمت و ذلت سے دوچار کرتے ہوئے تحفظ و دفاع وطن کو یقینی بناکر دنیا کی دفاعی تاریخ میں لازوال مثال قائم کی گوافواج پاکستان آج بھی اسی کردار کی حامل ہے مگراقتدار پرستوں کے کردار میں نہ تو وہ خلوص و ایثار دکھائی دے رہا ہے اور نہ ہی قوم میں وہ مثالی اتحاد ویکجہتی موجود ہے جس کی وجہ سے دشمن آج بھی ہم پر حملہ آور ہونے سے خوف کھاتا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم سے اتحاد و یکجہتی اور حکمرانوں سے ایثارو خلوص کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ ‘ مستحکم ‘ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہماری بقا ‘ ترقی اور محفوظ مستقبل کا ضامن ہے اسلئے ہماری اولین ترجیح دفاع و تحفظ پاکستان اور تعمیر و ترقی وطن ہونی چاہئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میںکہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ‘ اقتصادی ‘ صنعتی ‘ تجارتی ‘ ادبی ‘ سماجی ترقی کیلئے گجراتی بولنے والوں نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور تحفظ و دفاع وطن کیساتھ ترقی و خوشحالی وطن و عوام کو ہمیشہ ملحوظ رکھا ہے اورآج بھی گجراتی بولنے والی تمام برادریاں پاکستان کو دہشتگردی اور دشمنان ملک و ملت کی سازشوں سے نجات دلانے کیلئے اپنے ہمہ اقسام کردار کی ادائیگی کیلئے تیار ہیں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اس عزم و عہد کی تجدید و اعادے کا متقاضی ہے کہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی جائے اور افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے ان کا مورال بڑھایا جائے کیونکہ دشمنان ملک و ملت پاکستان اور عوام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیںا ور غداران وطن ان کے یار غیار و اور محبان مودی سرکار بنے ہوئے ہیں !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965ءمیں جس جانثاری ‘جانبازی‘ حب الوطنی اور فرض شناسی کیساتھ پیشہ ورانہ مہارت و قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ آور ہونے والے دشمن کے ناپاک ارادوں و عزائم کو خاک میں ملاکر دفاع و تحفظ وطن کو یقینی بنایا وہ دنیا کی عسکری تاریخ کی لازوال مثال ہے جبکہ اس موقع پر پاکستانی قوم نے جس جذبہ و جرا ¿ت کیساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ و قدم بقدم تحفظ وطن کیلئے اپنا کردار نبھایا وہ اقوام عالم کیلئے مثالی ہے ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دشمنان ملک و ملت آج پھر پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں اسلئے قوم کو آج پھر 1965ءوالے جذبہ حب الوطنی اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے کیونکہ فوج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت مستعد و تیار ہے مگر سیاسی مفاد پرستوں نے قوم کو فرقوں اور گروہوں میں بانٹ دیا ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے خطرناک اور دشمنان وطن کی سازشوں کی کامیابی کیلئے بہترین ہتھیار ہے !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کی سلامتی و دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی قوم کا شمار بانیان پاکستان میں بھی ہوتا ہے اور 1965 ءکی جنگ میں بھی سولنگی قوم نے دفاع و تحفظ وطن کیلئے مثالی کردار ادا کیا اور بیش بہا قربانیاں دیں جو ان کی پاکستان سے محبت و حب الوطنی کا ثبوت ہے اور آج بھی سولنگی قوم دفاع و تحفظ پاکستان اور ترقی و تعمیر وطن کیلئے اپنے مثالی کردار کی ادائیگی کے عزم کا اعادہ کررہی ہے!