پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان بچا یاہے حکمران ٹولہ آج پھر نیا جال بچھا کر ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے درپے ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان
Posted on April 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان بچا یاہے جبکہ ملک کے کروڑوں اربوں روپے لوٹنے کے بعد حکمران ٹولہ آج پھر نیا جال بچھا کر ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔
مگر پاکستان کے 18 کروڑ عوام آئندہ عام انتخابات میں لیٹروں کومسترد کرکے ملکی معیشت کی بہتری بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور ملکی استحکام کے لئے تحریک تحفظ پاکستان کے انتخابی نشان میزائل کو کامیاب کروائے پارٹی کے مرکزی قائدین شاہد باجوہ ،ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ اور روحیل اکبر سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ۔
عوام ملک سے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر بحرانوں کے خاتمہ کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کے نامزد امیدواروں مخلص اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیکر اپنا بھرپورکردار ادا کریں کیونکہ ایماندار اور صالح قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
اس کیلئے پاکستانی عوام کو آمدہ انتخابات میں با کردار محب وطن ،دیانتدار نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ،اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔