لیہ (ایم آر ملک) پاکستان کے دفاع کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردوں کے گروہ کا نام طالبان ہے ان کے خلاف اپریشن وزیرستان تک محدود رکھنے کی بجائے ان کا دائرہ پورے ملک تک پھیلادیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیکرٹری سیاسیات صفدر خان زنگیزہ کی رہائش گاہ پر دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے نواز شریف اور شہباز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ کا تعلق طالبان سے ہے جنکے ہاتھ بے گناہ افراد اور پاک فوج کے جوانوں سے رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور نوازشریف کی حکومت ملک کی سالمیت و استحکام کے منافی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے زیادہ دیر اقتدار میں رہے تو ملک پر دہشت گردقوتوں کے قابض ہونے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا غلام ناصر عباس نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی نگرانی میں دو ہزار افراد جن کا تعلق دہشت گردی میں ملوث تنظیموں سے تھا محکمہ پولیس میں بھر تی کیا گیا ہے جنہوں نے درودو سلام پڑھنے والے شمع رسالت کے پروانوں پر گولیاں برسا کر خوف کی فضا پیدا کر دی اور ملک کے امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جبکہ 25ہزار دہشت گردوں کو بحرین ،شام ،اردن ،عراق میں بھیجا ہے جنکو یمن کے مظلوم افراد کے قتل عام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تما م سازشوں کو ناکام بنا نے کے لئے شیعہ ،سنی متحد ہو کر ناکام بنا دیں گے۔
اب ظلم کی سیاہ رات ختم ہو رہی ہے پوری قوم متحد ہوجائے ،قبل ازیں علامہ ناصر عباس جعفری نے اڈہ اللہ یا ر کے مقام پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ قوم پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے راوالپنڈی اور بھکر و دیگر شہروں میں ہمارے کارکنوں کو بے گناہ پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
بھکر انتظامیہ ایک خاص فرقہ کی حامی بن چکی ہے ظالم حکمرانوں کے خاتمہ تک تحریک جاری رہے گی اور مظلوموں کے خون کے آخری قطرہ تک قربانی دینے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک کے بے گناہ 12افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسکا ذمہ دار بھی نواز شریف ،شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف قتل کے مقدمات درج کئے جائیں ،اور انہیں اقتدار سے الگ کر دیا جائے انکی موجودگی میں امن قائم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈاکی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اجتماع میں صوبائی رہنمائوں عبدالخالق اسدی ،اعجازبہشتی ،مسرت کاظمی ،کے علاوہ علامہ ہادی حسین ہادی و جمیل حسین خان نے بھی خطا ب کیا اور وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ظلم زیادتی جبر کے خلاف بڑی سے بڑی قربانی دینے کا اظہار کیا ہے اور علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔