پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ ساجدہ وسیم ملک

SAJEEDA MALIK

SAJEEDA MALIK

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہو رکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملکنے یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر اور لیگی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام امریکی امداد نہیں قومی خود مختاری کا تحفظ چاہتی ہے۔افغانستان کا مسئلہ طاقت نہیں مزاکرات سے حل ہو گا۔ پاکستان کئی سالوں سے امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جان لے کہ دہشت گردی الزامات نہیں اقدامات سے ختم ہو گی۔پاکستان کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم متحد ہے ،پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ، امریکہ اور اس کے حواریوں کی پاکستان دشمن پالیسیاں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پاکستان پر امریکی اور بھارتی جارحیت کو مسلط کرنے کی کوشش ہے پاکستانی قوم اور پاکستان کی فوج نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو شکست دی ہے اور آج دنیا میں امن کے قیام میں پاکستان کا کردار بالکل واضح ہے، امریکن پالیسیوں کے نتیجہ میں اسلامی دنیا ، یورپ اور خود امریکہ مسائل ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار ہو چکے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی بجائے دنیا میں امن کیلئے امریکہ کے جارحانہ عزائم کو روکے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں محنت میں کمی نہیں آنی دے گے۔ کا رکن الیکشن مہم میں بھر پور کردار ادا کررہیں ہیں،پہلے سے زیادہ ووٹوں سے جیت کر اپنے قائد کو سرخرو کرئے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[email protected]
03124828367