کراچی (جیوڈیسک) میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ متعدد علاقوں میں شہری ریسکیو کے منتظر ہیں۔ شہر کراچی میں دوسرے دن بھی بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوامی سطح پر ریسکیو کا عمل نظر نہیں آیا۔ گڈاپ اور ملیر ندی کے علاقوں میں لوگ پھنسے رہے۔ پاک فوج کی جانب سے ذرائع کے نمائندوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی معائنہ کرایا گیا۔
صفورا گوٹھ، سعدی ٹاون، گڈاپ کے مختلف علاقوں میں شہری ریسکیو کے منتظر نظر آئے۔ پاک فوج کی جانب سے دوسرے دن بھی شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شہر کی بیشتر شاہراہوں سے بارش کا پانی خارج ہو گیا ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ نواحی علاقوں اور برساتی نالوں سے ملحقہ علاقوں کے لوگ پریشان نظر آئے۔