پاکستان میں جمہوریت فروغ پارہی ہے، امریکی قونصل جنرل

Consul General

Consul General

کراچی (جیوڈیسک) امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت فروغ پارہی ہے ،امریکادوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔

ذرائع سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ الیکشن کے بعد ملک سے باہر ہو نے کے باعث وہ سندھ اسمبلی نہیں آسکے تھے ،اس لیے آج آئے ہیں اور تمام ارکان اسمبلی کو جمہوریت کے نئے سفر پر مبارک باد دیتے ہیں ۔اس موقع پر آغا سراج درانی نے کہا کہ ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت ہو ئی۔