پاکستان کی جمہوریت کو برباد نہیں ہونے دیں گے: عمران

Imran

Imran

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کو برباد نہیں ہونے دیں گے، آئینی اور قانونی طریقے سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کرنے والے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیسے کریں گے۔

انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ہر چیز پر سوموٹو تو لیا جاتا ہے مگر پاکستان کی جمہوریت پر پڑنے والے ڈاکہ پر سوموٹو کیوں نہیں لیا جا رہا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیسہ ملک میں واپس لانے کا دعوی کرنے والے اگر ایک ڈالر بھی لے آئے تو خود ان سے جا کر ہاتھ ملاوں گا۔

انہوں نے بلدیاتی انتخابات کو غیر جماعتی کروانے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جلسے میں تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے اپنے خطاب میں انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں انتخابات چرائے گئے جس پر تحریک انصاف کے کارکن سراپا احتجاج ہیں۔