پاکستان میں جمہوری نہیں آکٹوپسی سسٹم رائج ہے این جی پی ایف
Posted on August 5, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی ( ) جمہوریت کا مفہوم عوام کے دم سے عوام کیلئے عوام کی حکومت ہے مگر جس طرح پاکستان کا باوا آدم نرالا ہے اسی طرح اس کی جمہوریت بھی مکڑی کے جال جیسی ہے جو صرف عوام پھانسنے اور نچوڑنے کا کام کررہی ہے کیونکہ امن تحفظ روزگار تعلیم صحت اور زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظام جو عوام کو صرف بد امنی بھتہ خوری دہشت گردی احساس عدم تحفظ مہنگائی بیروزگار ی۔
توانائی بحران سمیت پریشانیوں کے تحفے دیکر خود کشی یا جرائم کی راہ اختیار کرنے پر مجبور کرے جمہوری نہیں بلکہ آکٹوپسی سسٹم ہے جس میں پھنسنے کے بعد عوام کیلئے نہ تو زندہ رہنا آسان رہتا ہے اور نہ مرجانا سہل ہوتا ہے۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کراچی سمیت ملک بھر میں برساتوں کے باعث ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری کہلاتے ہیں اور ان اداروں کو معطل کرنے ان کا نظام اپنے مفادات کیلئے وضع کرنے یا ان اداروں کی بحالی سے گریز کرنے والے جمہوریت دشمن ہی کہلائے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان کے تما م مسائل کی وجہ ہی خود مختار بلدیاتی اداروں کے قیام اور مقامی خو مختاری سے گریز ہے جس کی وجہ سے پاکستان عوام دن بہ دن غریب وغیر محفوظ اور مافیاز کو پالنے والے حکمران امیر و طاقتورہوتے جارہے ہیں۔