پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کیلئے پرامید ہیں: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ اب وہ کینیا کے بعد کسی دوسری ٹیم کو پاکستان بلانا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ لاہور کے بجائے کراچی جیسے شہر کو انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں اور رونقیں دینے کے خواہشمند ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے ساتھ ہی پابندی کا شکار قومی بائولر سعید اجمل اور آل راؤنڈ محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کی بھی بات کی۔ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ سے پہلے دونوں کے مستقبل کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

شہریار خان نے دہری ذمہ داری والے کرکٹ آفیشل سے متعلق کہا کہ معین خان سمیت دیگر سے متعلق فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کر دیا جائے گا۔