میانوالی: پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی،سٹی صدر حکیم ملک محمد حفیظ اللہ اور سٹی جنرل سیکرٹری موسیٰ خان آف موچھ، نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر ڈیوٹی دے رہا ہے تاکہ پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات اور ملک کی معاشی ترقی کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
اس لئے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کوشش در اصل اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی آخری کوشش ہے ،پاکستانی قوم با شعور ہے وہ کبھی بھی اس قسم کے غیر سیاسی،غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔
کیوں کہ جمہوریت کو ثبوتار کرنے کی مذموم کوشش دراصل پاکستان اور پاکستانی قوم کے خلاف ایک بھیانک سازش ہے تاکہ ملک میں انارکی پیدا کرکے جمہوریت کو پامال کیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان قائد محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ترقی کی تمام منزلیں طے کرے گا اور انشاء اللہ 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن جنرل الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ 2 نومبر عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے تاریخ کا سیاہ دن اور پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے روشن دن ثابت ہو گا۔