پاکستان کو عروج و ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہمیں اقبال کے پیغام ہی سے جڑنا ہو گا، رانا مبشراقبال

MNA PMLN

MNA PMLN

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر (سی سی پی) نے گذشتہ روز لیگی کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو عروج و ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہمیں اقبال کے پیغام ہی سے جڑنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم علامہ اقبال کی احسان مند ہے انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں اور گھیرائو کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی ہے اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑاـانہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام کی حمایت سے جیت کر ترقی کا ایجنڈا مکمل کریں گےـپانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ عظیم ہے، جمہوریت مستحکم ہوگی۔

سجاد علی شاکر نے کہا کہ ملکی موجود ہ قیادت پر الزام تراشی کا باب آج دفن ہوگیا ۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج سے 8 ماہ قبل سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ بے بنیاد الزامات پر مبنی پانامہ ایشو کی انکوائری کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے وزیر اعظم پر گھٹیا الزامات لگائے انھیں ڈوب مرنا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہ کر سکیں تو 2018میں انتخابات میں ہار کی صورت میں عوامی سزا کا انتظار کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سیا سی مخالفین کی منفی سیاست کا جنازہ بیلٹ باکس کے ذریعے نکلے گا۔ عمران خان کو اب سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے اور جمہوریت کو آگے بڑھنے دینا چاہیے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رائے قبل از وقت انتخابات کے حق میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کر لیا جائیگا۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480