اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسٹریٹیجک مشاورتی فرم برائے مشرق وسطٰیٰ کے سربراہ راشد بشیرسے بات چیت کے دوران کہی۔
جنھوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔