عوامی خوشحالی اور عوام کو بااختیار بنانے کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کر دی۔ سردار احمد خان

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116 یونین کونسل نمبر 2 کے زیر اہتمام قائد انقلاب دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 61ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنمائوں، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سنیئر نائب صدر سردار خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی اثاث ہے ملک کی ترقی ،عوامی خوشحالی اور عوام کو بااختیار بنا نے کے لئے ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کردی۔

تقریب تقریب سے اپنے خطاب میں پی پی پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر سعید چائولہ اور جنرل سیکریٹری اعجاز بلوچ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کے مشن کو بلا ول بھٹو کی قیادت میں پوار کرینگے تقریب میں کراچی ڈویژن کے نائب صدر اظہار الحق ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری علی شاد،ذکواة و عشر کمیٹی کراچی کے چیئر مین خالد لطیف ،سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حیدر علی ،محمود سالاری،محمود سہروردی،حسام شمشی ،عامر غوری و دیگر بھی موجود
تھے۔

Sardar Ahmed Khan

Sardar Ahmed Khan