لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و خواتین ونگ کی آرگنائزر شازیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن کے خلاف بنے والے اتحاد ناکام ہو جائیں گے، تحریک انصاف ناکام جماعت ہے جبکہ ق لیگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے،اس میں اب مٹھی بھر افراد بھی نہیں رہے اس لئے اسے جماعت نہیں کہنا چاہیے۔وہ گذشتہ روز”گورنمنٹ سکول فار ڈیف” میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں۔
تقریب سے رابکا، سکول کی پرنسپل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے، عوام نے ہماری قیادت کی اصولی سیاست کودیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دیا،۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی راہ میں کانٹے بچھانے والے ملک وقوم کے دوست نہیں دشمن ہیں۔