کاکول (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنے مشکل اور کٹھن دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 128 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں چیلنجز کو قبول کرتی ہیں، وہی ابھر کر سامنے آتی ہیں، جو قومیں خود پر مایوسی طاری کر لیتی ہیں، تباہی ان کا مقدر ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلطیاں ضرور کیں، لیکن کچھ نہ کچھ اچھا بھی ضرور کیا۔
کمیشن حاصل کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کیڈٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،یقین ہے کمیشن لینے والے کیڈٹس آنے والے دنوں میں ملک کے لیے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے اور ملک کے بھرپور مستقبل کے ضامن بنیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں نے اکتوبر 1979 میں یہیں سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ج، کچھ بھی اپنے 44 سال کے کیریئر میں حاصل کیا، وہ پاکستان اور اللہ کے کرم کا مرہونِ منت ہے۔