راولپنڈی (جیوڈیسک) بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والی 2 فلپائنی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا۔
راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والی 2 فلپائنی خواتین کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا۔ دونوں فلپائنی خواتین نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال کی سزا کاٹی۔
واضح رہے کہ دونوں فلپائنی خواتین کو ایک سال قبل منشیات اسمگل کرتے ہوئے راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔