دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ کے مابین کھیلی جا رہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے کے پہلے میچ کے تیسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز سے ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ اوپنر کریگ بریتھویٹ 32 رنز بنا کر لیگ سپنر یاسر شاہ کا نشانہ بنے۔
اس سے پہلے لیون جانسن کو بھی یاسر شاہ نے ہی پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ ایشیاء کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی شائقین نے سٹیڈیم کا رخ نہ کیا۔ آج آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمین مارلون سیموئیلز تھے جو 76 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
بلیک ووڈ 37 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چیز بھی صرف 6 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ براوو نے 87 رنز بنائے اور وہ نواز کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔