ملتان (جیوڈیسک) حافظ سعید کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سال سے سیلاب آ رہے ہیں مگر ہم وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔ پاکستان میں ایک نہیں بلکہ متعدد ڈیمز بننے چاہیں تاکہ پانی کو محفوظ کیا جا سکے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 62 ڈیم مکمل کئے جس کا اسے حق نہیں تھا۔ حافظ سعید نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سیلابی پانی کو حملہ سمجھتا ہوں۔ بھارت باقاعدہ منصوبے کے تحت پاکستان میں پانی چھوڑتا ہے۔ حکومت کی خاموشی کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں۔
بھارت پانی چھوڑ کر پاکستان کو تباہ کر رہا ہے۔ آبی جارحیت کی چوری سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا چاہیے۔ اگر بھارت بات نہیں سنتا تو پاکستان کو سلامتی کونسل میں معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ حافظ سعید نے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے قبل روک تھام کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے۔