اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان بڑے معاشی بحران سے نکل آیا ہے تاہم جنوبی ایشیا میں پاکستان معاشی ترقی میں سب سے پیچھے ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.4 فی صد تک محدود ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ معاشی اصلاحات کی سمت درست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرسال پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور رواں سال جون تک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔ ورنر لی پیک نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبہ کے اخراجات بہت کم ہیں اور حکومت کوششوں کے باوجود غربت میں کمی میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔