پاکستان کی اقتصادی صورتحال تسلی بخش ہے، آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آ باد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن اور اقتصادی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ تمام اقتصادی اہداف حاصل کرلئے اور پہلی سہہ ماہی کے دوران ملکی جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصد رہی ہے۔

وزارت خزانہ کیطرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ کے حوالے سے دبئی میں مذاکرات جاری ہیں، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ایف بی آر نے 167 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

پاکستان, اقتصادی, صورتحال, تسلی, بخش,،آئی ایم ایف