پاکستان کی معاشی صورت حال، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کر دی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی جانب سے چوتھے اور پانچویں اقتصادی جائزے میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کرکے نیٹ کو بڑھایا جائے گا۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے اب تک دس ارب روپے مالیت کے جعلی سیلز ٹیکس ری فنڈ کیسز پکڑے گئے ہیں۔

ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں ترمیم کا مسودہ رواں ماہ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ ایس آر اوز کے اجراء پر پابندی کے لئے مارچ میں قانون سازی کا امکان ہے۔

بجلی پر سبسڈی کم کرکے نیا ٹیرف فروری میں جاری کیا جائے گا۔ گیس کا نیا ٹیرف جنوری 2015ء سے لاگو کر دیا جائے گا۔ پاکستان کی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو پی آئی اے کی نجکاری دسمبر 2015ء تک کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔