لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کویت کے صدر اور انفرمیشن سیکریٹری برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو قر ضوں کی مر ہونِ منت نہ بنایا جائے۔امریکی بجٹ 2015میں پاکستان کیلئے اوباماکی 800 ملین کی سفارش پر خوشیاں منانے والے یہ نہ بھولیں کہ دورہ بھارت میں امریکی صدر نے پاکستان پہ عدم اعتماد ظاہر کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پہ پانی پھیر دیا۔
امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہااور نہ ہی اس نے پا کستان پہ کبھی اعتبار کیا اپنا مفاد حاصل کرنے کے بعد ہمیشہ پاکستان کو مشکلات میں دھکیلا۔ ملکی حالات پہ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوباما نے کہاکہ افغانستان میںبھارت قابلِ اعتماد پارٹنر ہے اس بات پرحکومت نے توجہ نہیں دی اور نہ ہی وزارتِ خارجہ نے نو ٹس لیا ۔یہ بات حکمرانوں اور ان سیاست دانوں کے لیے لمحہء فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں جتنی مالی اور جانی قربانیاں دیں اوباما نے وہ سب مٹی میں ملا دیا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت گوادر پورٹ کو بند رکھ کے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچا رہی ہے اور بیرونی قرضوں پہ انحصار کر کے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر رہی ہے۔جس حکو مت کاوزیر خارجہ نہ ہو اس کی خارجہ پا لیسی کیا ہو گی۔