پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 5 فیصد تک پہنچنے کا امکان

IMF

IMF

کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے رواں مالی پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 5 فیصد تک پہنچ جانے کی امید ظاہرکی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاری رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے سمیت سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع ہوجانے سے اقتصادی ترقی میںبھی بہتری کی توقع ہے۔مہنگائی کے حوالے عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال قیمتوں میں اضافہ 8 فیصد سے کم رہ سکتا ہے جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گراوٹ سے درآمدی بل بھی محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے مزید اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔