پاکستان کی معیشت میں چار درجے بہتری آئی، ورلڈ کنامک فورم

World Economic Forum

World Economic Forum

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ، عالمی مسابقت رپورٹ جاری کر دی گئی ، پاکستان چار درجے بہتری سے ایک سو 29 ویں نمبر پر آ گیا ، ایک چوتھائی بچے سکول نہیں جاتے ، غیرمحفوظ ممالک میں پاکستان کا نمبر ایک سو 42 واں ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم نے ایک سو چوالیس ممالک کے جائزے پر مشتمل عالمی مسابقت رپورٹ جاری کر دی ، پاکستان کی معیشت میں ایک سال کے دوران بہتری ہوئی۔ پاکستان ایک سو 33 ویں نمبر سے بہتری کے بعد ایک سو 29 ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان کی درجہ بندی میں گزشتہ دو سال سے مسلسل کمی ہو رہی تھی۔ مہنگائی اور مالیاتی خسارے میں کمی معیشت میں بہتری کا سبب بنی۔ حکومت کیلئے اقتصادی اصلاحات بدستور چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال ابھی بھی بدستور تشویشناک ہے۔ غیرمحفوظ ممالک میں پاکستان ایک سو 42 ویں پر ہے جس کے بعد یمن اور لیبیا غیرمحفوظ ترین ممالک ہے۔

پاکستان میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کی صور تحال بدترین ہے ، ایک چوتھائی بچے پاکستان میں سکول نہیں جاتے۔ شیرخوار بچوں کی اموات کے لحاظ سے ایک سو 37 ویں نمبر پر ہے۔

عوامی اداروں اور کرپشن کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر ایک سو 25 واں ہے۔ انفرا سٹرکچر کے لحاظ سے پاکستان ایک سو 19 ویں اور بجلی کی فراہمی کے لحاظ سے ایک سو 33 ویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت اس فہرست میں 71ویں نمبر