کراچی : ایک طرف کے الیکٹرک اوور بلنگ کے نام پر لوٹ مار کررہی ہے تو دوسری جانب نیپرا نے پورے ملک میں بجلی سستی جبکہ کراچی کے 2 کروڈ 50 لاکھ شہریوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر مہنگی کردی ہے جو کراچی والوں کے ساتھ ظلم ہے۔
یہ بات سائنان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور جماعت اسلامی کورنگی کے رہنما خورشید اقبال نےUC-30میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوب بند کیا جائے۔
بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے، پورے ملک میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں، کے الیکٹرک کی لوٹ مار کی شکایت کا ازالہ کیا جائے۔
اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جماعت اسلام عوام کے ساتھ مل کر نیپرا اور کے الیکٹرک کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔