اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ مالی سال معاشی اصلاحات کیلئے بجلی چوری اور نقصانات کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے جبکہ نئے مالی سال بجلی اور گیس کے نرخوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
رواں مالی سال افراط زر 9 فیصد کی سطح پر پہنچ سکتا ہے اور مہنگائی بھی بڑھ سکتی ہے، اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے اربوں روپوں کے قرضوں کاسلسلہ جاری رہنے سے یکم جولائی 2013 سے 21 فروری 2014 تک 890 ارب روپے کا قرض لیا،اے ڈی بی نے حکومت کو تاکید کی ہے کہ معاشی ترقی کیلئے توانائی بحران سے نمٹا جائے اور بجلی کی چوری اور نقصانا ت کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔