پاکستانی (جیوڈیسک) بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے نادرا سیکشن میں بھرتی کئے گئے مقامی افراد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کینیڈا کے سفارتخانے میں نادرا سیکشن سے 3 افراد فارغ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے نادرا سیکشن میں بھرتی کئے گئے۔ مقامی افراد کو فارغ کرنے کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانوں نے یومیہ اجرت پرغیر تربیت یافتہ افراد کو بھرتی کیا تھا۔ 10 ممالک کے سفارتخانوں کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو فارغ کیا جا رہا ہے، نادرا بیرون ملک سفارتخانوں میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کرے گا۔