پاکستان (جیوڈیسک) اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں اس سال بے روزگاری کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے ایک اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح چھ اعشاریہ ایک فیصد تھی۔
جبکہ اس سال یہ شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک جا پہنچی ہے ۔مالی خسارے میں گزشتہ سال کی نسبت چارکھرب روپیاضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال فی کس آمدنی بارہ سو ڈالر سالانہ تھی جبکہ حالیہ سا ل فی کس آمد نی تیرہ سو پینتیس ڈالر تک جا پہنچی ہے اس حساب سے پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں ایک سو پینتیس ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔