پاکستان میں دھرنے، افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی روک دی، امریکا

Military Equipment

Military Equipment

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج کے باعث افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکا کا فوجی ساز و سامان پاکستان کے راستے واپس لے جایا جا رہا ہے۔

خیبر پختو نخوا میں دھرنوں کے باعث نیٹو کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان مارک رائٹ نے بتایا ہے کہ افغانستان سے فوجی سامان کی واپسی ڈرائیوروں کی حفاظت کے پیش نظر روک دی گئی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کے راستے فوجی سامان کی منتقلی جلد بحال ہوجائے گی۔