پاکستان زندہ باد 23 مارچ

23rd March Pakistan Day

23rd March Pakistan Day

تحریر : شاہ بانو میر

جو قوم صدمات شھادتوں دہشت گردی قدرتی آفات کو سہتے سہتے نیم مردہ ہو کر بھی
نعرہ تکبیر کی دھاک دشمن پر بٹھا کر رکھے
کیسے ممکن ہے
جب اس کو دشمن کے خلاف فتح ملی ہو
وہ اس کا جشن نہ منائے
پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب
پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے
جو اس کی سرحد کے اندر داخل ہوئے تھے
بھارتی میڈیا پر چوبیسوں گھنٹے گولی کی رفتار سے چلنے والی تیز زبانیں خاموش
کئی ممالک کی سٹلائٹ سے وقوعہ کو چیک کر کے تصدیق کروائی گئی
دو باتیں ثابت ہوئیں
بھارت کے جہاز گرائے گئے
پاکستان کا کوئی جہاز بھارت نے نہیں گرایا

ادھر بھارتی جہاز گرے ادھر مایوس قوم گرتی ہوئی اٹھ بیٹھی جی اٹھی
بھارت کا ایڈونچر خود اس کو ہی مہنگا پڑ گیا
گیدڑ کی طرح دشمن کی موت آئی تو
پاکستان کے محافظوں کو کمزور جان کر ملک کے اندر داخل ہوا
فضا میں موجود شاہین تو کب سے جھپٹنے کو تیار بیٹھے تھے
آؤ دیکھا نہ تاؤ ایک ہی جست مٔیں یوں تاک کر نشانہ لگایا
کہ
جلتا ہوا جہاز دھویں کی لمبی لکیر چھوڑتا ہوا ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا
پاکستان جڑ گیا
سب ایک ساتھ ہم زبان ہم آواز ہو کر کہ اٹھے
پاکستان زندہ باد
ایک کونے سے دوسرے کونے تک گویا زندگی اور اس کی خوشیاں لوٹ آئی ہوں
تازگی کا فرحت بخش احساس قوم کے بچے بچے کے چہرے سے عیاں تھا
ہر سال 23 مارچ روایتی طور پے منایا جاتا ہے
مگر
افواج پاکستان کی شبانہ روز محنتوں سے ملک کے اندر بچھائے ہوئے دہشت گردی کے باریک جال کاٹ دیے گئے
زندگی حسب سابق رواں دواں ہو گئی
رہی سہی کسر اس معرکے نے پوری کر دی
اس سال کا 23 مارچ جوش و خروش سے منانا
اپنی فوج کی جرآت کی داد دینے کے لئے بہت ضروری ہے
قوم کا فخر اور اس کا غرور اس کی فوج ہے
پاکستان نے معرکہ بدر کے 313 اور سامنے 1000 کی یاد تازہ کر دی
گویا
پھر فرشتے اترے قطار در قطار
سال 2019 ملک اور قوم کو نئی شناخت نئی پہچان دے گیا
سازشوں کے تانے بانے ملک اور قوم کو آکٹوپش کی طرح جکڑ کر یوں پھنسا چکی تھی
کہ
قوم مایوسی کی دلدل میں اترتی جا رہی تھی
ایسے میں یہ واقعہ شبنم بن کر ذہن تازہ کر گیا
دشمن نے آہستہ آہستہ پاکستان میں ناپاک ارادوں سے نحوست پیدا کی
ملک میں کھیل ہو یا خوشی سب کی سب ناپید
ہر صحت مند دلچسپی دہشت گردی کے خوف سے ختم
دوسری جانب
بھارت نے کھیل کے میدان ہوں یا دیگر شعبہ حیات سب میں کامیابیوں کے نئے باب تحریر کئے
پاکستان کے خلاف پراپگینڈہ کر کے اپنی مصنوعات کو پھیلاتا گیا
ایسے میں
افواج پاکستان کے سپہ سالار نے سفارت کاری کا خاموشی قلمدان سنبھالا
اور
اقوام عالم کی بند آنکھیں ٹھوس شواہد کے ساتھ دکھا کر
حقائق سے آگاہ کیا
یوں ٹوٹے ہوئے روابط سرکاری سطح پر بحال ہوئے
مراسم جڑ گئے
پاکستان کی ترقی کا اعتماد کا نیا دور شروع ہوا
سی پیک
بھارت کا اصل مسئلہ
اس صدی میں جنوبی ایشیا کے خطے کا رخ موڑ دینے والا کامیاب منصوبہ
جس نے پوری دنیا میں پاکستان کے ایٹم بم کی طرح ایک بار پھرہلچل مچا رکھی ہے
بھارت کئی سال سے منہ زبانی دھمکیاں دے دے کر عوام میں پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہا تھا
اس سال الیکشن کے موقعے پر کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ کے لیے بی جے پی کے پاس
کشمیر اور پاکستان دو پرانے ایشوز ہیں
الیکشن میں سنسنی خیز خبروں کے لئے پہلا قدم اٹھایا گیا
پاکستان کی سرحد میں بھارتی لڑاکا جہاز داخل ہوئے
بھارت کے جہاز مقدس آسمانی صحیفے نہیں ہیں
جنہیں ملک میں داخل ہوتے دیکھ کر احترام میں چھوڑ دیا جاتا
بہت قرض چکانے تھے
جو فوج پر ادھار تھے
لیکن
سیاسی مصلحتیں آڑے آتی تھیں
اب کی بار مادر وطن کی حرمت کا سوال تھا
ناپاک ارادے سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی جسارت کر چکے تھے
لہٰذا
کوئی مصلحت کوئی مفاہمت نہیں
جوابی کاروائی اور کرارا جواب منٹوں میں شاہینوں نے دیا
یہ معرکہ حق و باطل ثابت ہوا
پاکستان نے اپنا کھویا ہوا برسوں پرانا اعتماد واپس حاصل کیا ہے
افواج پاکستان کے دلیر بیٹوں نے اپنی جانیں ہنستے کھیلتے ہمارے سکون کیلئے قربان کر دیں
اندر غصہ بھی تھا دشمن سے دو دو ہاتھ کرنے کی شدید خواہش بھی
موقعہ قدرت نے عطا تو پھر فضائی عقاب کیسے چوک جاتے
شاہین اڑے اور دشمن کو شکار کر کے توڑ کر قابو کر لیا
پاکستان جیسا ملک دنیا میں اور کہاں ہوگا
جس کے پاس ایک وقت میں کلبھوشن اور نندن جیسے بھارتی سالار قید ہوں ؟
الحمد للہ
ایک طرف یہ معرکے سر کیے جا رہے تھے
دوسری جانب 23 مارچ کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگانا چاہ رہا تھا
پاکستانی قوم محسنوں کو کیسے بھول سکتی ہے
اس بار کچھ الگ شان ہوگی 23 مارچ کی
ملک کے اندر اور ملک سے باہر
ہم زندہ قوم ہیں
پائیندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان
ہم سب کا پاکستان
پاکستان
پاکستان
ہم سب کا پاکستان
گھروں سے باہر نکلیں
کسی ریلی جلسے جلوس جشن میں شریک ہوں
دنیا کو پتہ چلے کہ
ہماری خوشیاں ہماری ہسنی جو دشمن نے چھیننے کی کوشش کی تھی
آج
ہم نے جیتے جی اس کی مسکراہٹ چھین لی ہے
وہاں گھر گھر صف ماتم بچھ گئی
جبکہ
شہبازوں کی پرواز کا کمال تاریخ نے محفوظ کیا

سال 71 میں دشمن نے ملک دو لخت کر دیا
آج
بظاہر ایک بھارت ہے
مگر
ہر طرف سے تقسیم کی آوازیں سر اٹھا رہی ہیں
دوسری جانب
پاکستان پر اللہ کا خاص احسان ہوا
سیاسی ہو یا دینی قیادت
ملک کا ہر شعبہ اس وقت ایک پیج پر ہے
یکجہتی سالمیت اور استحکام پاکستان
زندہ قومیں ہر وار کاری رکھتی ہیں
اور
دشمن کو اپنے جوتوں کی دھمک سے دل تھامنے پر مجبور کر دیتی ہیں
بچوں کو بتائیں کہ
اس سال کا 23 مارچ اس ملک کی فوج کے نام ہے
جس کی وجہ سے پوری قوم چین کی نیند سو رہی ہے
جشن کا وقت ہے اور روشن آسماں ہے
تاروں کی چمک بڑھ گئی
روشنیاں ہر سمت چہروں کی چمک سے جگمگا رہی ہیں
یہی تو ہےا صل پاکستان
جیوے میرا پیارا پاکستان
آئیے
منائیں اس یادگار دن کو
اس سال 23 مارچ کچھ الگ شان سے
آپ کا پاکستان
دشمن کو نیست نابود کر کے افق پر چمکتا آفتاب و مہتاب
روشن و رخشاں نیر و تاباں پاکستان رہے
قرار داد پاکستان کو نئے انداز میں
نئے ابھرتے ہوئے کامیاب پاکستان کی 23 مارچ کو شکرانے کے ساتھ منائیں
کیونکہ
سال 2019 کا یہ ملک تو ہے
پاکستان زندہ باد

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر