شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے، شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک 63 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
ان کے علاوہ معین علی اور عادل رشید نے 22 ،22 رنز کی اننگز کھیلیں ، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 ، شعیب ملک نے تین ، ذوالفقار بابر نے دو اور راحت علی نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے میچ کی پہلی اننگز میں 234 رنز بنائے تھے جس میں مصباح الحق 71 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے جبکہ دوسری اننگز میں محمد حفیظ نے 151 رنز کی شاندار باری کھیلی ، پاکستان کا دوسری اننگز میں ٹوٹل 355 رنز رہا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 306 رنز بنائے جیمز ٹیلر 76 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، پہلی اننگز میں راحت علی نے دو ، یاسر شاہ نے تین ، شعیب ملک نے چار اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 284 رنز کا ہدف ملا مگر پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ایلسٹر کک 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
یاسر شاہ نے 4 ، شعیب ملک نے 3 ، ذوالفقار بابر نے دو اور راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے ، اس کے علاوہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ،