لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر کرکٹ دیوانوں ہی نہیں کپتان مصباح الحق کی امیدوں کے محور بھی ہیں ۔ ٹیسٹ کپتان نے محمد عامر کو عصر حاضر کا بہترین باؤلر قرار دے دیا۔
ساؤتھ ہمپٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے مصباح نے کہا کہ عامر کو اپنی سپیڈ لائن لینتھ اور سوئنگ پر کنٹرول ہے ۔ اپنی انہی خوبیوں پر محمدعامر دنیا کا نمبر ون بولر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ 2010 کی تلخ یادیں محمد عامر کا پیچھا کر سکتی ہیں۔
کپتان نے شائقین کے جملے کسنے پر فاسٹ باؤلر کو خاموش رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ جیمز اینڈرسن کے ان فٹ ہونے پر انگلش کیمپ میں تو پریشانی ہے۔
تاہم مصباح الحق کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کو جیمز اینڈرسن کے نہ کھیلنے کا فائدہ ہو گا اور پاکستان کا بولنگ اٹیک انگلینڈ کے مقابلے میں بہتر ہے۔