لاہور (جیوڈیسک) زخمی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا دورہ انگلینڈ ختم ہو گیا۔ دراز قد گیند باز چوتھے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
سیریز میں محمد عرفان صرف پانچ اوورز ہی کروا سکے ۔ ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس پاکستان بھجوا دیا ہے۔ محمد عرفان کی جگہ حسن علی کو 13 رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
فاسٹ باؤلر حسن علی پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔