پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا
Posted on November 26, 2015 By Majid Khan کھیل
Pakistan, England T20
دبئی (جیوڈیسک) شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی بوم بوم پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر بورڈ اور حکومت گرین سگنل دیں تو بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔
ون ڈے سیریز کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک کڑا امتحان بن چکا ہے۔ جس میں شاہین اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com