پاکستان کے با شعور لوگ جھو ٹ اور سچ کی تمیز خود کر سکتے ہیں
Posted on April 23, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
چکوال (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قومی اداروں کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔ پاکستان کے با شعور لوگ جھو ٹ اور سچ کی تمیز خود کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ادارے پورے ملک کی پہچان ہیںاور ان پر الزامات لگانے والے درحقیقت پاکستان کے دشمن ہیں۔ پاکستان کی باشعور عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ ان مشکل حالات میں بھی یہ ملک قائم اور دائم ہے تو اس کی وجہ ہمارے مضبوط قومی ادارے ہیں۔
جھوٹے پراپگنڈے کے زریعے اب اس ملک کے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان سے دوستی اور تجارت بڑھا کے جن لوگوں کا فائدہ ہے درحقیقت وہی لوگ پاکستانی فو ج کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔بہت جلد وہ لوگ عوام کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔