کیا پاکستان میں غلطیاں کرنے والوں کا بھی کبھی احتساب ہوگا ‘ ایم آر پی

Election

Election

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کئے جانے اور اس حوالے سے رپورٹ عام ہوجانے کے بعد ڈی جی الیکشن کمیشن نے جس طرح کھلے دل سے الیکشن کمیشن کی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں انتظامی کوتاہیوں۔

غلطیوں کو تسلیم کرتے ہیں مگر منظم دھاندلی نہیں ہوئی اس کیلئے قوم ان کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے قوم کو یہ بتادیا کہ جوڈیشل کمیشن انتخابات میں منظم دھاندلی تلاش کرنے میں ناکام رہا ہے البتہ غلطیوں کے ذریعے الیکشن کمیشن مخصوص قوتوں کو بھرپور فائدہ ضرور پہنچایا ہے اور چونکہ پاکستان میں بڑے لوگوں اور اداروں کے سربراہان کو غلطیاں معاف ہوتی ہیں۔

اسلئے قوم سابق چیف الیکشن کمشنر ‘ الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے تمام بالائی عملے کو معاف کردے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو غیر جانبدارانہ تسلیم کرے کیونکہ جوڈیشل کمیشن‘ الیکشن کمیشن کی غلطیوں کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو پہنچائے جانے فوائد کی تحقیقات کیلئے نہیں بلکہ منظم دھاندلی کی تلاش کیلئے قائم کیا گیا تھو جو اسے کہیں دکھائی نہیں دی۔