کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے رہنماء حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور استحکام کے لیے علماء کرام کی لازوال قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ 23 مارچ 1940 کو لاہور میں منعقد ہونے والے مسلمانوں کے نمائندہ اجتماع میں مولوی فضل حق آف بنگال نے قرارداد پاکستان پیش کی۔ جبکہ اسکی تائید آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے مولانا غلام حیدر نے کی۔ جس سے علماء کرام اور دینی طبقے کی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے خدمات کاپتہ چلتا ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان کے اسلامی تشخص کے لیے شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی، مولاناظفر احمد عثمانی،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدشفیع،مولانامحمد یوسف بنوری، شیخ التفسیر مولانااحمد علی لاہوری، مجاہد ملت مولاناغلام غوث ہزاروی، مفکر اسلام مولانامفتی محمود، میرواعظ کشمیرمولانامحمدیوسف شاہ کی خدمات تاریخ کاقابل رشک حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی تحفظ واستحکام پاکستان کے لیے علماء کرام،دینی مدارس اور جمعیت علماء اسلام بھرپور قربانیاں دے رہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ باطل اور طاغوتی قوتیں مسلمانوں کے ایمان پرڈاکہ ڈالنے کے لیے توہین رسالت کے لیے قادیانیوں کا مسلسل استعمال کررہی ہیں۔ انھوںنے کہا قادیانی اسلام اور پاکستان کے لیے ناسور ہیں،جن کاپاکستان کی تعمیروترقی میں رکاوٹیں ڈالنااور مسلمانوں کے ایمان پرڈاکہ ڈالنے کی مکروہ سازشیں کرناہے۔انھوںنے کہا اسلام دشمن عناصر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
مولانا محمدصدیق مدنی سابق صوبائی نائب صدر جمعیت طلباء اسلام بلوچستان 03337752771