یوم پاکستان و یکجہتی ملت عباسیہ کی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی اور ملت عباسیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام75واں یوم پاکستان کے موقع پر یوم پاکستان و یکجہتی ملت عباسیہ کی تقریب مورخہ 23مارچ2015ء بروز پیر بوقت 2بجے دوپہر بمقام گریس لان،کورنگی نمبرڈھائی عقب ٹوٹل پیٹرول پمپ پر منعقد ہو گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ہونگے۔ آل پاکستان جمعیت العباس ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر محمد اسحاق عباسی نے کہا ہے کہ تقریب کے حوالے سے تیاریاں جاریاختتامہ مراحل میں پہنچ چکی ہیں پاکستان بھر سے ملت عباسیہ کے وفود تقریب میں شرکت کرینگے۔

اس حوالے سے دوعوت نامے پہنچادیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ انشا اللہ تقریب ملت عباسیہ کی اتحاد و یکجہتی اور پاکستان سے لازوال محبت کا ثبوت ہو گا۔