کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط موصول ہوگئی ،زرمبادلہ ذخائر مزید بہتر ہوگئے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی چھٹی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے6اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کیا تھا۔
جس میں سے اب تک 3 ارب 60 کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ حکومت بیرونی قرضوں کے بجائے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایاکاری سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرے۔