اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.9 فیصد ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رہی ہے۔
بینک کی طرف سے پاکستان کی معاشی کارکردگی کے بارے میں جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت تاحال نازک صورتحال سے دوچار ہے اور مہنگائی کی شرح ابھی تک 7.9 فیصد ہے جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ معیشت کے ایک فیصد کے لگ بھگ ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد رہی جسے مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا مالیاتی خسارہ 5.8 فیصد رہ سکتا ہے۔