پاکستانی ماہرین نے مرغیوں کی نئی نسل متعارف کرا دی

Han

Han

اسلام آباد (جیوڈیسک) دیسی انڈے کھانے کے شوقین افراد اب ہو جائیں تیار کیونکہ اب میسر ہوگی انڈوں کی وافر تعداد۔ جی ہاں پاکستانی ماہرین نے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کر لی ہے۔

جس سے نہ صرف دیسی انڈوں کی پیداوار دوگنی ہو جائے گی بلکہ یہ نئی نسل گوشت کی بہترین پیداوار کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں کی اس کاوش کے نتیجے میں ایک عام دیسی مرغی سے انڈوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر 150 تک پہنچ جائے گی۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ان مرغیوں کے ذریعے پیدا ہونے والی نئی نسل نتائج میں بہتری لا سکتی ہے جس کے ذریعے دیسی انڈوں کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پولٹری کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔