کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ملک میں 30 معیاری اسپتالوں کی تعمیر کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم ‘ علاج ‘ روزگار اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مساوات و انصاف کا قیام ریاست و حکومت کا اولین و بنیادی فریضہ ہوتا ہے مگر افسوس کہ قیام پاکستان کے بعد کسی حکومت ‘ سیاسی جماعت یا حکمران نے ملک میں مساوات کے قیام پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ ہر ایک اپنے اپنے مفادات کیلئے آئین میں ترامیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اختیارات و مفادات کے حصول کیلئے طبقاتی تضاد کو فروغ دیتارہا جس کی وجہ سے حکمرانوں و عوام ‘ کمزور و طاقتور‘ امیر و غریب ‘ با اختیار و بے بس کی تفریق اس قدر گہری ہوچکی ہے کہ ہر انسان اسی تفریق کے تحت دوسرے سے سلوک و رویہ اختیار کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے ہر سمت استحصال اور ناانصافی کا راج ہے ان حالات میں نہ تو اسپتال بنانے سے عام انسانوں کو علاج کی بہتر سہولیات مہیا کی جاسکتی ہیں ‘ نہ تھانوں کے قیام سے تحفظ کی فراہمی ممکن ہے ‘ نہ عدالتیں حقیقی معنوں میں انصاف کرسکتی ہیں ‘ نہ ہر فرد کو تعلیم و روزگار کی فراہمی کے یکساں مواقع فرام کئے جاسکتے ہیں اسلئے مزید 30اسپتالوں کی تعمیر سے فوائد اٹھانے کی بجائے پہلے سے قائم اسپتالوں کے حالت بہتر بناکر ان اسپتالوں میں ہر امیر و غریب کو یکساں علاج کی سہولت یقینی بنائی جائے تو یہ امر عوام کیلئے زیادہ مفید ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر سید قطب حسین شاہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شہرکی معروف معززو معتبر سیاسی ‘ سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت ‘ گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے میزبان و مہمانوں کیلئے اجرک کے تحائف ۔تفصیلات کے مطابق مذہبی ‘سیاسی و سماجی رہنما پیر سید قطب شاہ کے صاحبزادے سید اصغر علی شاہ کی دعوت ولیمہ میںسول ڈیفنس فورس کے سربراہ اقبال چاند ‘ چیئرمین آل پاکستان ہزارہ تنولی برادری‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘ یاسین خان مہران والا ‘رہنما پیپلز پارٹی فاروق گھانچی ‘ چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی ضلع ساوتھ یوسف ناز ‘ صدیق میمن زری والا ‘ سید یاسین شاہ باوامٹیاری ‘ وحید خانجی تنولی ‘ اسحاق خانجی تنولی ‘ ڈی ایس پی اشتیاق ارائیں ‘ ڈی ایس پی نصیر احمد محمد خان ‘ آئی جی سیل کے چوہدری اعظم ‘ اور سول ڈیفنس کے عہدیداران نسیم احمد صدیقی ‘ حاجی احمد ‘مرزا خورشید بیگ‘ فاروق اعوان ‘ محبت خان نیازی ‘ عبدالعزیز میمن ‘ حبیب میمن ‘ سلیم بھٹی ودےگر سیاسی ‘ سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی جبکہ کچھی میمن اتحاد ‘ گجراتی قومی کونسل ‘ گجراتی قومی موومنٹ ‘ینگ میمن گجراتی سوشل گروپ ‘ سول ڈیفنس وارڈن ‘ ‘میمن برادری ‘جونا گڑھ برادری ‘ ہزارہ تنولی برادری ‘ خانجی برادری ‘ سولنگی برادری ‘ راجونی اتحاد اور سید برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جبکہ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند نے میزبان وخاص مہمانوں کو گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی جانب سے اجرک کے تحائف پیش کئے ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو دنیا کے کلیدی حصوں میں اجاگر کرنے اور کشمیر کاز کی لابنگ کیلئے وزیراعظم کی جانب سے 22 اراکین پارلیمنٹ کی بطور خصوصی ایلچی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلچی ڈپلومیسی کا مقصد مخصوص افراد کو نوازنے کا روایتی طریقہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنا ہے تو اسے مثبت و بہترین اقدام کہا جاسکتا ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم خود بھی متحرک ہوں اور بھارتی مظالم کیخلاف و کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے حق میں ہر فورم پر کھڑے ہوکر بر ملا و جرا ¿تمندانہ آواز اٹھائیں ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے علاقے نوشکی سے سرغنہ سمیت القاعدہ کے چھ دہشتگردوں کی گرفتاری اور خود کش و جیکٹس سمیت جدید اسلحہ کی برآمدگی پر سیکورٹی اداروں کو مبارک و تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ فوج ‘ سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی فرض شناسی ‘ مستعدی اور دیانتداری کے طفیل ہی پاکستان و عوام محفوظ ہیں وگرنہ بھارت نے اپنی دہشتگرد تنظیم ”را“ کی مدد سے ناعاقبت اندیش کو خرید کر غداروں کا جو جال پاکستان میں بچھایا ہے وہ پاکستان کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے خطرہ بن چکا ہے مگر ادارے مستعد وفعال ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ بہت جلد وطن عزیز سے را اور پاکستان دشمنوں کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کرکے غداروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچادیا جائے گا ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ پٹھان جماعت کے رہنما غلام مصطفی خان کی قیادت میں جونا گڑھ سپاہی جماعت کے رہنما فاروق شیخ ‘ اقبال ‘ عارف ‘ حسین خان ‘جونا گڑھ ملک جماعت کے رہنما ملک حنیف دربار ‘ جونا گڑھ سندھی جماعت کے رہنما محمد موسیٰ تھیبو ‘جونا گڑھ انصاری جماعت ‘ جونا گڑھ عرب جماعت اور جونا گڑھ فیڈریشن میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی سے ملاقات کی اور فیڈریشن کی دیگر جماعتوں کے فوری انتخابات کے مطالبے کی تائید و توثیق کرتے ہوئے کہا کہ جونا گڑھی کمیونٹی کو دھڑے بندیوں اور فیڈریشن کے خود ساختہ عہدیداران کی مفاد پرستی کے مضمرات سے نجات دلانے کیلئے فیڈریشن کے فوری انتخابات ناگزیر ہیں کیونکہ فیڈریشن کے عہدیداران کی آئینی مدت مکمل ہوئے عرصہ گزرچکا ہے مگر کچھ لوگ آج بھی سابقہ ہونے کے باجود سابقہ عہدوں کو استعمال کرکے ذاتی مفادات کیلئے کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ جونا گڑھ فیڈریشن کے انتخابات فوری کرائے جائیں اور اختیارات منتخب ہونے والی نئی قیادت کے حوالے کئے جائیں تاکہ کمیونٹی کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے ۔ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی عرف پٹی والا نے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی برادریوں کو یقین دلایا کہ فیڈریشن کے انتخابات برادریوں کے مطالبے کے مطابق جلد از جلد کرائے جائیں گے اسلئے تمام برادریاں انتخابات کی تیاریاں کریں جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ جونا گڑھ فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی بھی موجود تھے ۔