راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برامد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کہتے ہیں کہ جرمنی سے ایٹمی آبدوز حاصل کرنے میں امریکہ اور مالی مشکلات رکاوٹ رہیں۔ سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اپنی فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ طیاروں کی برآمد شروع کرے گا۔ ابتدائی طور پر طیاروں کے پرزہ جات کی برآمد کی جائے گی۔
وزیر دفاعی پیداوار نے انکشاف کیا کہ جرمنی سے ایٹمی آبدوز کے حصول میں بین الاقوامی مداخلت کا سامنا رہا۔ وزیر دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ گودار پورٹ پر شپ یارڈ کو وسعت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بحریہ کی صلاحتیوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے تاہم ہمارے معاشی حالات ہمیں اسطرح دفاعی صلاحیات بڑھانے کی اجازت نہیں دیتے ہم پرامن لوگ ہے، لڑائی جگھڑا نہیں چاہتے، دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے خود انحصاری کی پالیسی اپنائیں گے۔