واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن اور حکومتی رٹ کی بحالی کے پاکستانی اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہیرف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون سمیت تعلیم، معیشت اور توانائی کا بحران کے حل کے لیے کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن مکمل طورپر پاکستانی فوج کررہی ہے، امریکا شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے سلسلے میں انسانی حقوق تنظیموں سے رابطے میں ہے اور نقل مکانی کرنےوالوں کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کی رٹ کی بحالی اور اسے برقرار رکھنے کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی ملک میں رٹ کی بحالی سے اندورنی استحکام میں اضافہ ہوگا۔