لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹارشان نے کہا کہ میری نئی فلم ’’غنڈہ ٹیکس‘‘ شائقین کے دلوں پر راج کرے گی۔
پاکستان میں اب بھی پنجابی فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں۔ اپنی نئی فلم ’’غنڈہ ٹیکس‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم اسٹار شان کا کہنا تھا کہ یہ فلم شائقین کی امنگوں کے مطابق بنائی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ پنجابی فلموں کا اب بھی دور ہے اور آج بھی پنجابی فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ فلم کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کرنیوالے سب اداکاروں نے محنت اور لگن سے کام کیا یقیناً یہ فلم انڈسٹری کو سہارا دینے میں کامیاب رہے گی۔