لاہور (جیوڈیسک) حق میں کل پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ چیئرمین چودھری محمد انور کی زیر صدارت پی کے آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی صدر راؤطارق اشفاق اور صوبائی صدر رانا غلام قادر بھی موجود تھے۔
اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے ابھی تک کسی قسم کے امدادی پیکیج کے اعلا ن نہ کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر امدادی سامان کی تقسیم اور سروے میں جعلی متاثرین کو شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ چودھری انور نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے لگتا ہے حکومت صرف ان کی مانتی ہے جو دھرنے دے کر سڑکوں کو بند کرکے حکومت کو مفلوج بنادیتے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔