لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کا ساتواں فیشن ویک شروع ہو گیا۔
لاہور ایکسپو سنٹر میں ہونے والا یہ فیش شو ہے تو پاکستانی ماڈلز اور پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پر مبنی تھا مگر حسیناوں کے ڈریسز اور جلووں کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ شو برطانیہ یا پیرس کا ہو۔
ویسٹرن اور ایسٹرن ملبوسات کی بہار میں ماڈلز نے کیٹ واک کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
لاہور میں ریمپ پر ماڈلز نے کیٹ واک کیا شروع کی۔یوں لگا کہ قوس قزاح کے رنگ آسمان سے زمین پر اتر آئے۔فیشن سپیل کی بریک میں خوبصورت رقص بھی پیش کیا گیا۔
فیشن شو میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی نے بھی اسے چار چاند لگا دیئے۔