ہوو (جیوڈیسک) وارم اپ میچ کا تیسرا دن بارش کی نذر ہو گیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 363 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکہتر رنز بنائے۔ یاسر شاہ اور محمد عامر کی غیرموجودگی میں قومی باؤلرز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔
سیسکس نے پہلی اننگز دو سو اکیانوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ اوپنر محمد حفیظ دونوں پریکٹس میچز میں آوٹ آف فارم نظر آئے اور چار اننگز میں سترہ کی اوسط سے ستر رنز ہی بنا سکے۔
پروفیسر ایشیاء سے باہر مجموعی طور پر چودہ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور چھبیس اننگز میں بیس کی اوسط سے محض پانچ سو اکتالیس رنز بنا سکے ہیں۔