پاکستان سرائیکی پارٹی نے تحریک عوامی انقلاب کے ساتھ باہمی مشاورت پر حلقہ پی پی 244میں مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا

ڈیرہ غازی خان (این این اے ) پاکستان سرائیکی پارٹی نے تحریک عوامی انقلاب کے ساتھ باہمی مشاورت پر حلقہ پی پی 244میں مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ، تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان تحرک عوامی انقلاب کے مرکزی دفتر تحریک عوامی انقلاب میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈویژنل صدر حاجی اللہ وسایا لنگاہ ، سٹی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی شفقت اللہ خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالمجید خان لہنگا سمیت ملازم حسین جندوانی ، قادر بخش کھوسہ نے سربراہ تحریک زبیر احمد بھٹی سے ملاقات کی اور سیاسی حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔

جس میں حلقہ پی پی 244میں مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے پر اتفاق طے پا گیا اور باقی تمام اضلاعوں میں تحریک عوامی انقلاب کے پلیٹ فارم پر پاکستان سرائیکی پارٹی کا ساتھ دینے کا بھی یقین دلایا گیا اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈویژنل صدر اللہ وسایا لنگاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کیا اور تحریک عوامی انقلاب بھی عوام کی منتخب پارٹی ہے۔

اس بنا پر ہم تحریک عوامی انقلاب کی الیکشن مہم میں بھر پور تعاون کریں گے ان سے قبل زبیر احمد بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک عوامی انقلاب عوامی جماعت ہے اور تحریک عوامی انقلاب نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک متعدد بحرانوں کا شکار ہے اس سے نکلنے کے لیے عوامی تعاون کی بھی ضرورت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ دیکر انہیں کامیاب کرائیں اور یہی سرداروں اور جاگیرداروں کی غلامی سے نجات کا واحد حل ہے۔