اسلام آباد (پ ر) پاکستان فیڈریش آف کالمسٹ اسلام آباد کے اراکین کے ساتھ تعارفی سیشن کے سلسلے میں 4 جنوری 2017 کو دی ایمپررز ٹیبل ریسٹورنٹ، صفا گولڈ مال، جناح سپر مارکیٹ F ـ7 اسلام آباد میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی عقیل ترین صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ اسلام آباد نے کی۔ تقریب میں اسلام آباد بھر سے 100 کے قریب صحافیوں، کالم نگاروں، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوائے وقت کے میگزین ایڈیٹر ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی نے کہا کہ کسی بھی اخبار کی کامیابی اور معاشرے کی اصلاح میں کالم نگار کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔یہ دُنیا کے ہر اخبار کے ادارتی صفحے کا حصہ ہوتے ہیں۔ چونکہ کالم نگاری کا میدان بہت وسیع ہو گیا ہے اس لیے یہ سیا سی و اقتصادی حالات حاضرہ کے میدان سے لے کر تاریخ، ادب، طنز و مزاح، کتابوں فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر تبصرے، خواتین کے مسائل اور دلچسپی کے موضوعات پر مشتمل ہوتے ہیں۔